22 اپریل 2013 - 19:30
طالبان کا جرنیل سمیت ۱۰ امریکی اہلکاروں کو یرغمال بنانے کا دعویٰ

افغان طالبان نے امریکی ہیلی کاپٹر اور اس میں سوار فوجی جرنیل سمیت10اہل کاروں کو یر غمال بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ابنا: افغان طالبان نے امریکی ہیلی کاپٹر اور اس میں سوار فوجی جرنیل سمیت10اہل کاروں کو یر غمال بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارہ کے مطابق یر غمالیوں کی رہائی کے لئے مقامی قبائل کے ذریعے طالبان سے مذاکرات جاری ہیں۔امریکی ہیلی کاپٹر خوست سے بگرام جا رہا تھا جہاں دوران پرواز ہیلی کاپٹر نے خوست کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بعد امریکی فوجی جرنیل سمیت10اہل کاروں کو یرغمال بنانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲